شمالی وزیرستان میں آپریشنز10خوراج جہنم واصل،8زخمی

میرانشاہ، راولپنڈی ، اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں آپریشنز،افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام،10خوراج جہنم واصل،8زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپن وام میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،6خوارج ہلاک،6زخمی ہوگئے،مارے گئے دہشتگرد فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،قبضے سے اسلحہ وبارود بھی برآمد کرلیاگیا۔

سپن وام میں ایک اور آپریشن میںشدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہو گئے۔

ایک اور واقعہ میں پاک ا فغان سرحد سے خوارج کے گروپ کی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے سپن وام کے علاقے میں مانیٹر کیا، دہشتگرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے،فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2خوارج ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہاملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کاخاتمہ کرنے کے عزم پر قائم ہیں،ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھنکیں گے۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم ،وزیر داخلہ ودیگر نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاقوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے، دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے، قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے، عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی