عمران خان سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں:جے یوآئی

کراچی:(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے کہاہے عمران خان سے ملاقات زیر غور نہیں اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا۔

ترجمان اسلم غوری نے کہا میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا، تحریک انصاف سے مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔