اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر 11 اور 12 نومبر کیلئے سپریم کورٹ ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا،11 اور 12 نومبر کیلئے مجموعی طور پر 7 بنچز تشکیل دے دئیے گئے، بنچ نمبر ایک میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک ، جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔
بنچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ کو شامل کیا گیا ہے،بنچ نمبر 3 جسٹس امین الدین، جسٹس عرفان سادات، جسٹس شاہد بلال جبکہ بنچ نمبر 4 جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس شہزاد خان پر مشتمل ہے ،بنچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد وحید ، جسٹس نعیم اختر افغان، بنچ نمبر 6 میں جسٹس سردار طارق مسعود ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں جبکہ دوپہر کا اضافی بنچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پرسپریم کو رٹ کے 7 بنچ تشکیل



















