لاہور:(خبر نگار)وزیراعظم شہبازشریف نے برطانیہ کی بااثر کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں ملاقات کی، پاکستان ،برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،برطانیہ سے آئے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام و پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔
برطانوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، کاروباری و تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ،سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















