سموگ،ہائیکورٹ نے ورک فرام ہوم، سکولوں ، کمرشل سرگرمیوں کی بندش کا عندیہ دےدیا
لاہور: ( کورٹ رپورٹر) سموگ کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 2 روز ورک فرام ہوم، سکول بند کرنے اور اتوار کے روز تمام کمرشل سرگرمیاں بند رکھنے کا عندیہ دےدیا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے گزشتہ برس بھی پالیسی پر عمل کیا تھا، ماحولیاتی کمیشن میٹنگ کر کے فیصلہ کرے۔
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدراک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی،مختلف محکموں نے رپورٹس جمع کرائیں،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے لاہور کے گردونواح میں دھواں چھوڑنے والی ہیوی گاڑیوں پر کریک ڈاﺅن ، ٹرمینل پر کھڑی بسوں کو چیک ،موٹر وے پولیس بھی گاڑیوں کی فٹنس چیک کرے،چنگ چی رکشوں پرپالیسی بنانے کی ضرورت ہے، موٹر سائیکلیں بھی آلودگی پھیلانے میں بڑا کردار ادا کر رہی ہیں، حکومت نے سپر سیڈ پر سبسڈی دی ، پبلک ٹرانسپورٹ پر سبسڈی کی ضرورت ہے،عدالت نے گرین لاک ڈاﺅن پالیسی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے گرین لاک ڈاﺅن سے آلودگی دوسرے علاقے میں منتقل ہو جائے گی،پالیسی شاید زیادہ موثر نہ ہو۔



















