اسلام آباد:(بیورورپورٹ) غریب و متوسط لوگوں کیلئے اچھی خبر،حج فیس قسطوں میں لینے کی تجویز کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔
وزرات مذہبی امور کی تیار کردہ حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،عازمین سے اخراجات کی اقساط میں وصولی کی تجویز حج پالیسی میں شامل ہیں،حاجیوں سے 11 لاکھ 3 قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز ہے، حج پر جانے کے خواہشمند افراد 2 لاکھ روپے دے کر درخواست دے سکیں گے،تجویز کے مطابق قرعہ اندازی میں نام آنے پر مزید 4 لاکھ جمع کرانا ہوں گے، باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع کرانا لازم ہوگی۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی شرائط کے تحت عازمین حج کےلئے نئی صحت پالیسی جاری کردی ،مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد پر پابندی ہوگی،وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا پاکستانی عازمین حج کےلئے صحت پالیسی تیار کرلی ،ڈائیلاسز کرانے والے ،ہارٹ اٹیک ،سانس پھولنے ،پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد ودیگر بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے،گردن توڑ بخار، انفلوئنزا، کورونا اور پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار دےدیا گیا۔
غریب و متوسط کیلئے اچھی خبر،حج فیس قسطوں میں لینے کی تجویز کابینہ کو ارسال



















