کے پی حکومت نے پی آئی اے خریدنے کی خواہش ظاہر کردی

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے پی آئی اے خریدنے کی خواہش ظاہر کردی۔

صوبائی بورڈ آف انوسٹمنٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے عمل کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا 10 ارب بولی سے زیادہ رقم دے کر قومی ایئرلائن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزارت نجکاری کو لکھے خط میں کہا گیا پی آئی اے قومی اثاثہ وملکی پہچان ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں،خط میں کہا گیا کسی ملکی یا غیرملکی نجی ادارے کے پاس قومی سرمایہ نہیں جانے دیں گے، چاہتے ہیں قومی ادارے حکومتی تحویل میں ہی رہیں۔