پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان کردیا،گورنمنٹ کالج پشاور میں سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ہم نوجوانوں کی فلاح کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، صوبے میں سٹوڈنٹس یونین کو بحال کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق کام ہورہا ہے، ہم آپ کو سرکاری طور پر اختیار دے رہے ہیں، پاکستان پر آپ کا حق ہے، پاکستان نے آپ کو شہریت دی ہے، نوجوانوں نے ملک کا مستقبل طے کرنا ہے، جو ہمارا کام ہے وہ ہم نے کرنا ہے، ہم نے ایسا نظام بنانا ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری اور بالادستی ہو، ہماری آبادی 25 کروڑ ہے، ہمیں اپنی ذات سے نکلنا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا خوف کے بت توڑ دو، دوسری بات کہی ”میں“ کا بت توڑ دو، جب تک آپ اپنے اندر رہیں گے عظیم نہیں بن سکتے، تیسری بات خودمختاری ہے، جب تک فیصلے خود نہیں کریں گے خودمختار نہیں ہوں گے، حقیقی آزادی مانگنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ہماری حقیقی آزادی کی جنگ جاری ہے اور رہے گی، یہ جنگ ہم جیتیں گے، یہ جنگ ہماری ذات کی نہیں قوم اور نسلوں کی ہے، جنگ کا فیصلہ کن وقت قریب ہے، ہم اس بار فیصلہ کن جنگ کیلئے گھروں میں بتا کر نکلیں گے، ہم گھر والوں کو کہہ کر نکلیں گے کہ واپس نہ آئے تو جنازہ پڑھ لینا،وزیراعلیٰ نے کہا اب ہمیں سمجھ آچکی ہے شرافت،عزت اور قانون کے مطابق ملک میں انصاف نہیں ملتا، بانی پی ٹی آئی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں جہاں کوئی محرومی نہ ہو، حق کیلئے انقلاب لائیں گے۔
حقیقی آزادی مانگنے کی وجہ سے عمران خان جیل میں ہیں: گنڈاپور، خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان



















