جسٹس یحییٰ کا تجربہ، علم اور فہم قانون پر عملدرآمد مضبوط کرنے میں عدلیہ کی مدد کرےگا ،شہباز


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے کہاجسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،جسٹس یحییٰ آفریدی کا تجربہ، علم اور فہم قانون پر عملدرآمد مضبوط کرنے میں عدلیہ کی مدد کرے گا،جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدلیہ عوام کو انصاف کی فراہمی جاری رکھے گی۔