کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،27اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،حکومت نے 27اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا،وزارت داخلہ نے سرکاری سطح پر یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں سی ڈی اے کو یوم سیاہ پر 27اکتوبر کو سرکاری سطح پر ریلی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی،مراسلے کے مطابق 27اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سرکاری سطح پر ریلی ایکسپریس چوک سے ریڈیو پاکستان تک نکالی جائے گی۔