اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے بیرون ملک تعینات پاکستانی مشنز کے عہدیداروں کو پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے بھرپور کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا سمندر پار پاکستانیوں کی بدولت ملک میں اربوں ڈالر کا زرمبادلہ آتا ہے۔
شہباز شریف سے بیرون ملک پاکستانی مشنز میں نئے تعینات ہونےوالے کمیونٹی اور لیبر ویلفیئر اتاشیوں کی ملاقات ہوئی ،وزیراعظم نے کہا مجھے اطمینان ہے آپ لوگوں کا تقرر انتہائی شفاف عمل کے ذریعے ہوا ،بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود ترجیح ہونی چاہیے، سمندر پار پاکستانی اثاثہ ہیں جن کی بدولت اربوں ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان پہنچتا ہے۔
وزیراعظم نے افسروں پر زور دیا پاکستان کے مفادات کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں، بیرون ملک پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے اور ہنر مند افرادی قوت کےلئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کریں،پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری لانے کے مواقع بھی تلاش کیے جائیں،افسروں نے اپنے متعلقہ سٹیشنز کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا ،وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔
دریں اثنا ایف بی آر میں اصلاحات کی پیشرفت پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی۔
شہبازشریف نے کہاایف بی آر افسروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں اضافے اور مو¿ثر طور پر بروئے کار لانے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں ، پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی تعمیر نو کےلئے لائحہ عمل تشکیل دیاجائے،وزیراعظم نے کہاملک میں ٹیکس و محصولات کے نظام کو مو¿ثر بنانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے،ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کودوستانہ ماحول فراہم کیا جائے ،افسر ایف بی آر اصلاحات کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔
علاوہ ازیں تقریب سے خطاب میںوزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو پولیوسے پاک کرنے کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے ہیلتھ ورکرز کوحقیقی ہیروز قراردیتے ہوئے کہاملک کوپولیو کے مرض سے پاک کرنے کیلئے متحدہوکرنئے سرے سے کوششوں کو یقینی بناناہوگا، پولیوفری پاکستان کے ضمن میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے غیرمتزلزل وآہنی عزم کےساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو جلد مرض سے پاک کیا جاسکے۔
شہبازشریف نے پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون فراہم کرنے پر بین الاقوامی اداروں بالخصوص عالمی ادارہ صحت، یونیسیف ،بل اینڈمیلنڈاگیٹس فاﺅنڈیشن کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاپاکستان کوپولیوسے پاک کرنے میں پرعزم ہیں،پوری قوم پولیو کےخلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے حقیقی ہیروز کو سراہتی ہے ،ہیروزنے انتہائی مشکل حالات میں اپنی جانوں کوہتھیلی پررکھ کر پولیو کے خاتمے کیلئے اپناکرداراداکیاتب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وائرس پاکستان کی سرحدوں سے چلا نہیں جاتا،پولیوکومکمل شکست دینے کیلئے عرق ریزی ،محنت سے کام کرنا ہوگا۔
مزید برآں پولیو کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا پاکستان پولیو خاتمے کے مشن میں عالمی برادری کےساتھ کھڑا ہے،حکومت ملک کو مرض سے پاک بنانے کےلئے اپنی کوششوں میں ثابت قدم ہے ، نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کے ذریعے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کےساتھ ساتھ ویکسین کی کوریج کو بڑھا رہے ہیں، علاقائی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سرحد پار سے پولیو کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پاکستان ،فغانستان کو ملکر کام کرنا ہے،تمام والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں اور کمیونٹی لیڈرزبھی پولیو کے خاتمے کے پیغام کو عام کریں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اقوام متحدہ کی 79 ویں سالگرہ کا دن اقوام متحدہ چارٹر اصولوں اور مقاصد کے حصول کے عزم کے اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بھی بڑا چیلنج ہے، اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت قراردادوں کے باوجود بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات اب بھی حل طلب ہیں جب تک اقوام متحدہ کی بنیادی دستاویز کی دفعات کو نظر انداز کیا جائے گا، بحران مزید گہرے ہوتے جائیں گے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















