امریکہ کی مزید 9ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کاآغاز

واشنگٹن :(بیورورپورٹ )ٹیکساس سمیت امریکہ کی مزید 9ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کاآغاز ہوگیا،ٹیکساس سمیت تمام ریاستوں کے اکثر پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں ہیں جو قبل از وقت ووٹ ڈال کر اپنے من پسند امیدوار کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں،صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

دوسری جانب ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے، برطانوی جریدے کے مطابق 2ماہ میں پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ ہوا ، پولز کے مطابق اگست تک ڈیموکریٹ امیدوار کملاہیرس کو غیر جانبدار اور تھرڈ پارٹی ووٹرز کی حمایت کی وجہ سے برتری حاصل تھی تاہم اب ری پبلکن کی جانب مائل ووٹرز ٹرمپ کے پیچھے جمع ہوگئے جس نے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے امکان کو 8فیصد تک بڑھا دیا ۔