پشاور،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے آئینی ترمیم کو نہیں مانتے اب مکمل احتجاج ہو گا اور پورے پاکستان کو بلاک کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے علی امین گنڈا پور نے کہاآزاد عدلیہ پر حملہ کیا گیا، غیر قانونی آئینی ترامیم کےخلاف آواز اٹھائیں گے،ثابت ہو گیا مبارک زیب کو ٹکٹ نہ دینے کا میرا فیصلہ ٹھیک تھا، احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے،باجوڑ کے لوگوں کو بتا رہا ہوں مبارک زیب نے ووٹ نہیں آپ کا حق بیچا۔
وزیراعلیٰ نے کہاغدار کیلئے کوئی جگہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے،کارکن متحد ہیں، احتجاج کی قیادت میں کروں گا،ہر طرف سے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک قابض حکومت سے جان نہیں چھڑا لیتے۔
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دےدیا،علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی،عدالت نے ہدایت کی وفاق اور پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل14دن میں فراہم کی جائے۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















