واشنگٹن (مشرق نیوز) پچھلے مہینوں کے دوران امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان چند دنوں یا گھنٹوں میں اس جنگ کو ختم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جسے مغرب نہیں روک سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے نشاندہی کی کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب وائٹ ہاوس کیلئے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کا احترام نہیں کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں پیوٹن نے ان کی کمزوری کو دیکھا اور کہا کہ وہ کاغذی شیر ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ ہم کاغذی شیر نہیں ہیں، پیوٹن بائیڈن کا احترام نہیں کرتے۔ اس نے یوکرین میں داخل ہو کر بہت اچھا کام کیا۔
پیوٹن کے نزدیک بائیڈن اور ہیرس کی کوئی عزت نہیں: ٹرمپ



















