توڑ پھوڑ کیس،گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

کیس پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی،عدالت مسلسل عدم پیشی پرعلی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے،فیصل جاوید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ درخواست عدالت نے منظور کرلی جبکہ عدم پیشی پر علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی،عدالت نے مزید سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔