پاکستان بیجنگ سی پیک راہداری کا اپ گریڈ ورژن تشکیل دیں گے:چینی میڈیا

بیجنگ:(مشرق نیوز)چینی میڈیا نے کہاہے پاکستان ،چین نے مشترکہ ترقی کی راہداریاں بنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک سی پیک راہداری کا اپ گریڈ ورژن تشکیل دیں گے،گوادر پورٹ کےلئے پانی،بجلی کی فراہمی جیسے مسائل کے حل کاعزم،سنکیانگ ،پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،چین نے پاکستان پر حفاظتی اقدامات و تعاون کےلئے مشترکہ سکیورٹی انوائرومنٹ کے قیام پر زور دیا ،دونوں ممالک مشترکہ مشقیں، تربیت، فوجی تکنیکی تبادلے ،تعاون کی سطح کو بڑھائیں گے،چین ،پاکستان نے انسداد دہشتگردی کےلئے تعاون مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔