مجوزہ26 ویں آئینی ترامیم ،خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میںمجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر حتمی مشاورت کی جائےگی،ان کیمرہ اجلاس میں ن لیگ، پیپلزپارٹی ،جے یوآئی سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی بھی شرکت متوقع ہے۔

دریں اثنا حکومت کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں نے اپنے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا،مخصوص نشستوں پرالیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی ہونیوالوں کو بھی 17 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ،ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق امکان ہے الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کو دوبارہ بحال کر دے۔