نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک شہر میں سوشل ایڈلٹ ڈے کیئر اور ہوم ہیلتھ کیئر کے خلاف 68 ملین ڈالر کے ایک بڑے مالیاتی سکینڈل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس دھوکہ دہی کے معاملے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں پاکستانی نژاد خاتون ذکیہ خان اور احسن اعجاز بھی شامل ہیں جو بروکلین میں واقع دو سوشل ایڈلٹ ڈے کیئرز کے مالکان ہیں۔یہ سکیم تقریباً 2017 سے جاری تھی اور اس کا مقصد میڈیکیڈ پروگرام کو فراڈ کے ذریعے دھوکہ دینا تھا۔ اس سکیم میں حصہ لینے والے افراد رشوت اور غیر قانونی ادائیگیوں کے ذریعے میڈیکیڈ کے وصول کنندگان کو سوشل ایڈلٹ ڈے کیئرز میں بھیجتے اور اس کے بدلے میں بڑی رقومات وصول کرتے تھے۔ملزمان زکیہ خان اور احسان اعجاز دونوں بروکلین میں واقع ہیپی فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کیئر اور فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کیئر کے مالکان ہیں۔ جن کے ساتھ ریسپونسبل کیئرنگ اسٹافنگ بھی شامل تھی، جو میڈیکیڈ کےکنزیومر ڈائریکٹڈ پرسنل اسسٹنٹ کے تحت کام کرتی تھی۔ایلیئن انٹاو، اومنے حمدی اورمنال واصف مبینہ طور پر میڈیکیڈ وصول کنندگان کو ان مراکز میں بھیجنے کیلئے غیرقانونی ادائیگیاں کرتے تھے جبکہ ان خدمات کو میڈیکیڈ کے نام پر فائل کیا جاتا تھا، لیکن حقیقت میں کوئی خدمت فراہم نہیں کی جاتی تھی۔انصر عباسی اورعمران ہاشمی ان مراکز کے منیجر تھے اور اس اسکیم کو چلانے میں شامل تھے۔ رشوت کی رقم کے لین دین کیلئے انہوں نے کاروباری ادارے قائم کئے اور اس کے ذریعے دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی رقم کو چھپانے کی کوشش کی، ایک اور شکایت کے تحت زیرِ تفتیش سیما میمن، پر بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کا الزام ہے۔اگر ملزمان پر عائد الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو زکیہ خان،انصر عباسی،ایلیئن انٹاو¿،اومنے حمدی اور احسان اعجازکو 20 سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔عمران ہاشمی پر 10 سال ،سیما میمن اورمنال واصف پر 10 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔یہ سکیم میڈی کیڈ کے پیسے کو دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کرنے کا ایک طویل سلسلہ تھا جس میں لاکھوں ڈالر غیر قانونی طریقوں سے کمائے گئے۔ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں انہیں اپنا دفاع کرنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے منی لا نڈرنگ میں ملو ث راجہ آزاد گل کے موبائل فون ایف بی آئی نے ضبط کرکے تحقیقات شروع کردیں،جلد گرفتار ی کاامکان ہے کیو نکہ راجہ آزاد گل مبینہ طور پر اپنے آ پ کو نیو یا رک پو لیس کا کار خا ص ظاہر کرکے کمیو نٹی پردباﺅ ڈال کر کہتاہے میرے پو لیس سے بڑے تعلقات ہیں اورتھرڈ وڈ کمپنی کی طرح امریکہ کی پو لیس کو استعمال کر نے کا دعویٰ کرتا ہے حالا نکہ حقیقت برعکس ہے۔
نیویارک، ایڈلٹ ڈے کیئرمیں مالی سکینڈل،8 ملزمان گرفتار



















