لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی گئی، پنجاب بھر میں 3000 غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی کا پراجیکٹ منظور، دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائےگی، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی13 اشیاگفٹ کی جائیں گی۔
مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا دائر کار مزید بڑھانے کی ہدایت کردی، کابینہ نے پنجاب بھر میں عارضی کاشت کےلئے ایک لاکھ ایکڑ اراضی کو3اور 5 سال کیلئے لیز پر بے زمین کاشتکاروں کو الاٹ کرنے کی منظوری دیدی،اجلاس میں پنجاب میں ای بس سروس سکیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی، ای بسوں کی پارکنگ میں چارجنگ کےلئے 1.2 میگا واٹ کے سولر پینل لگائے جائیں گے، پنجاب بھر میں 680 ای بسیں سال کے آخر تک فنکشنل ہوجائیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی سروس کا پلان طلب کر لیا، مریم نوازنے صوبہ بھر میں آٹا اور چکن کے نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا، اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں ایک لاکھ 70ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ مل گئے،2 لاکھ 67ہزار کاشتکاروں کےلئے کسان کارڈ جاری کر دیئے گئے، کسان کارڈ کے لئے 11لاکھ کاشتکاروں نے اپلائی کیا، گرین ٹریکٹر سکیم کےلئے 12لاکھ درخواستیں وصول کی گئی،7لاکھ درخواست دہندگان کی گرین ٹریکٹرز کےلئے جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔
اجلاس میں رائیونڈ، چنیوٹ اور سرگودھا میں نئے پاکستان ہاوسنگ سکیم کے 839 گھر اور فنڈز ہاوسنگ ڈیپارنمنٹ کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی، انسپکٹر، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر پروموشن کےلئے 5 سال کی عمر میں رعایت کی منظوری دی گئی، گورنمنٹ آف پنجاب کے ہیلی کاپٹرکی سالانہ مرمت کی منظوری دی گئی، کابینہ نے شیخو پورہ میں آئل سٹوریج اور دیگر مقاصد کےلئے اراضی آئل سٹوریج پاکستان سٹیٹ آئل کو منتقل کرنے ،ای سٹیمپنگ سسٹم کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس کی وصولی کےلئے بورڈ آف ریونیو اور پنجاب بینک کے معاہدہ کی منظوری دی۔
وفاق میں سیڈ سے متعلق بورڈ میں نمائند گی کےلئے منسٹر زراعت اور ٹیکنیکل ممبر کی نامزدگی، پنجاب ہیلتھ انیشیٹوز مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوبارہ تعیناتی اور نئے ڈائریکٹرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ٹرشری کیئر ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کےلئے سامان اور فرنیچر خریدنے کیلئے 1.7 ارب روپے فنڈز کے اجرائ،5 بڑے ہسپتالوں میں ترقیاتی منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ، ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنر کی تشکیل نو اور محکمہ آبپاشی سے شیئر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کومنتقل کرنے کی منظوری دی گئی، اے کیٹگری پراپرٹی خریدار کےلئے سیل ڈیڈ کے نفاذ، پنجاب لوکل گورنمنٹ رولز 2024 ئ، ہر ضلع میں جوائنٹ لوکل گورنمنٹ اتھارٹی ،چائلڈ میرج کی روک تھام کےلئے ایکٹ 1929 ءمیں ترمیم کےلئے اعلیٰ سطح وزراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
لاہور الحمرا میں اجوکا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کےلئے 10ملین روپے کی گرانٹ، لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ کے سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی کارروائی، پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی، لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ اور پی آئی ٹی بی کے درمیان ہیلپ لائن کے معاہدے کے تجدید ،توسیعی فیملی ویلفیئر سنٹرز اینڈ انٹروڈکشن آف کمیونٹی بیس فیملی ورکر2024-21 کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں6 ماہ توسیع ، کابینہ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 6 نان آفیشل ممبرز کی تعیناتی اور پیڈمک اور فیڈمک کے آرٹیکل آف ایسوسی ایشن میں ترمیم، وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس کے قیام کےلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی، وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس3408 ملین ہیکٹر اراضی پر مشتمل 96 پروٹیکڈ وائلڈ لائف ایریاز میں فرائض سرانجام دے گی۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت میں تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ نے لاہور کی سڑکوں،گلیوں، بازاروں میں ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور بہتر ی کےلئے 3 دن کی مہلت دےدی، اجلاس میں لاہور کی 18مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مریم نواز نے پہلے مرحلے میں فارمرز سے بات چیت کرکے رضا کارانہ طور پر مویشی نکالنے پر آمادہ کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلیٰ نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا حکومت پنجاب قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے،بہتر منصوبہ بندی اور آگاہی سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا، زندگی کے تحفظ کےلئے بروقت حفاظتی تدابیر اپنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















