غزہ (مشرق نیوز) تحریک فتح نے حماس کے بیرون ملک رہنما خالد مشعل کے بیانات پر تبصرہ کیا ہے۔ خالد مشعل نے 7 اکتوبر کے حملے سے حاصل ہونے والی اپنی کامیابیوں کی تعریف کی تھی۔ تحریک فتح کے ترجمان عبد الفتاح دولہ نے عرب ٹی وی کوبتایا کہ فلسطینی کاز کا نعروں سے دفاع نہیں کیا جانا چاہئے۔ موجودہ حالات مسئلہ فلسطین کی تاریخ میں سب سے مشکل ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی تجویز کو مسترد کر رہے ہیں جو انہوں نے اصل میں خود پیش کی تھی۔تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن جمال نازل نے کہا کہ فتح تب ہوگی جب ہم اسرائیل سے آزاد ہوں گے۔ حماس کے رہنماﺅں کو فتح کی بات کرنے سے پہلے اپنے لوگوں کے دکھوں کو دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو فلسطینیوں کے خون کو معمولی بنا کر استعمال کرنا بند کر دینا چاہئے۔
فلسطینی کاز کا دفاع نعروں سے نہیں ہونا چاہیے: خالد مشعل



















