پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے جبر و تشدد کے باوجود ڈی چوک پہنچے اور ہدف حاصل کیا،علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں اجلاس ہوا جس میں اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور ورکروں نے شرکت کی،ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے کامیاب احتجاج پر علی امین گنڈاپور کو روایتی پگڑی پہنائی،علی امین نے احتجاج میں خود پر گزرنے والے واقعات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا اور اپنا ہدف حاصل کیا،جبر و تشدد اور شیلنگ کے باوجود ڈی چوک اسلام آباد پہنچے، وفاق نے ہم پر ظلم کیا، مجھ پر اور کے پی ہاوس پر حملہ کیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری منزل ہے،گرفتار پارٹی کارکنوں کی رہائی کیلئے لیگل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی منزل، جبر و تشدد کے باوجود ڈی چوک پہنچے، ہدف حاصل کیا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا



















