پشاور،اسلا م آباد،لاہور :(بیورورپورٹ،خبر نگار)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اچانک نمودار،صوبائی اسمبلی آمد،جدوجہد جاری رکھنے کااعلان کردیا،علی امین گنڈاپور اچانک اجلاس میں پہنچے تو اراکین اسمبلی ششدر رہ گئے،وزیراعلیٰ ممبران سے ملے،آمد پر ایوان میں نعرے بازی کی گئی۔
اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہاساری رات پختونخوا ہاوس میں رہا،مجھے اپنے اراکین، ہاوس پر فخر ہے ،مشکل حالات میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں،پی ٹی آئی کے لوگوں کو توڑا نہ جاتا تو اسمبلی میں ایک بھی اپوزیشن کا رکن نہ ہوتا، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیاگیا، پارٹی کا نشان واپس ،لوگ اغواءکیے گئے ،دو تہائی اکثریت والی حکومت چھینی گئی۔
علی امین گنڈا پور نے کہاپارٹی پر حملے کرنے والے روز بے نقاب ہورہے ہیں، تحریک انصاف کو سوا 4کروڑ ووٹ ملے،ملک میں جلسے جلوس کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟لاہور مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت مانگی ، مویشی منڈی میں جگہ دی گئی، پاکستان کسی کے باپ کا نہیں ، سب کا ملک ہے، پی ٹی آئی دور میں بلاول بھٹو نے مارچ کیا،فضل الرحمن نے جلسے کیے، کسی کو نہیں روکا، پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کیلئے تشدد کیاگیا،برے وقت میں پارٹی نہ چھوڑنے والے سب ایوان میں بیٹھے ہیں،برے وقت میں چھوڑنے والا غدار ہے، پارٹی چھوڑ دی تو 9 مئی نہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاحکومت کو کس بات کا خوف ہے ، ڈی چوک پر پہنچنے کا کہا اور رکاوٹوں کے باوجود پہنچے،اسلام آباد آمد کے بعد آمنے سامنے تصادم سے کا خطرہ تھا،سوچ رہے تھے نہیں جاسکیں گے، کس چیز کی ایف آئی آرز دی جارہی ہیں ، کیا جرم کیا ہے ؟ الزام لگایا جاتا ہے پرامن نہیں، انتظامیہ نے اسلام آباد کے اطراف میں ایک، ایک کلومیٹر تک گڑھے کھودے ،کنٹینرز رکھ کر راستے بند کیے گئے،میں پوری رات خیبر پختونخوا ہاوس میں تھا یہ ہے تمہاری اور اسلام آباد پولیس کی پرفارمنس، پولیس نے خیبر پختونخوا ہاوس میں دھاوا بولا ، شیلنگ،توڑ پھوڑ کی گئی،آپ نے 4چھاپے مارے، میرے گارڈز کو مارا ،لوٹا بھی گیا، گاڑیاں توڑی،اسلحہ چھینا گیا ،سرکاری غنڈہ گردی ہے،سارے ثبوت موجود ہیں،کے پی ہاوس خیبر پختونخوا کی ملکیت ہے،توڑ پھوڑ کرنےوالا ہی دوبارہ تعمیر کرائے گا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا خالی جیب تھا،پاس ایک روپیہ نہیں تھا، 12 اضلاع پار کر کے یہاں پہنچا ہوں،آئی جی اسلام آباد کو کہتا ہوں گرفتار کرنا ہے تو کرلو میں ڈرنے والا نہیں ، آئی جی اسلام آباد کو ایوان میں آکر معافی مانگنی ہو گی، کے پی ہاوس میں توڑ پھوڑ پر آئی جی اسلام آباد کےخلاف مقدمہ درج کرائیں گے،مخالفین کوبار بار کہتا ہوں اپنی اصلاح کرلو، مولانا صاحب نے بھی کہہ دیا عمران حکومت گرانے کےلئے مجھ سے بھی بات ہوئی تھی، کیا عمران خان کی سوچ کو ختم کر سکتے ہو،مجھے نااہل کرنا ہے کردوپھر آجاوں گا ، مجھے صوبے کے عوام نے مینڈیٹ دیا،اسلام آباد میں قریب سے لڑائی شروع ہو چکی تھی کہا نقصان نہ ہوجائے، آپ کسی صورت دین کا راستہ نہ چھوڑو، کرسی کچھ نہیں ، قومی اسمبلی میں ایک شخص کیلئے قانون بنایا جارہا ہے اسی لیے باقی سب کو اٹھارہے ہیں، کسی کو 25کروڑ عوام کی فکر نہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاتم گورنر راج کا تجربہ کرلو، اپنی بے عزتی کا بدلہ ضرور لیں گے، فارم 47 والے لوٹے اپنی پارٹی کےخلاف نہیں بول سکتے، ملک کے آئین کا تحفظ کرنا ہے، جنگ جاری ہے اور مرتے دم تک لڑیں گے میں پھر آﺅں گا،آپ نے بھی قبر میں جانا ہے، کب تک رہو گے، آئین ،ملک کا سوچو،علی امین گنڈا پور نے کہااگر فیصلہ سازوں نے صحیح سوچ کی طرف قدم نہیں بڑھایا تو سمجھ جانا پوری قوم یہ ہمارے نہیں ہیں پھر۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب پولیس نے چھاپہ مارا تب گنڈا پور نکل گئے تھے ان کی کوشش تھی کسی طرح ڈیڈ باڈی ملے مگر عزائم ناکام ہوگئے،میڈیا نے چلا دیا گنڈا پور گرفتار ہو گئے ، پہلے پلان تھا خبر چلنے دیں، میڈیا ہاوسز خود ہی گنڈا پور کو ڈھونڈ کر نکالیں گے۔
محسن نقوی نے کہاپی ٹی آئی قیادت مستقبل میں صرف کارکنوں کو جیل بھجوائے گی،پی ٹی آئی کی قیادت جلسے کا ٹائم دے کر خود گھروں میں بیٹھی رہتی ہے، آگے بھی پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آئے گی وہ صرف اپنے کارکنوں کو ہی آگے کریں گے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 24 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی سے حکومتی موقف سچ اورگنڈاپور کے اغواءکا جھوٹ بے نقاب ہوگیا،بنیادی سوال ہے وزیراعلیٰ کے پی 24گھنٹے کہاں تھے؟ بتانا ہوگاڈرامہ کیوں رچایا؟، علی امین گنڈاپور غیرذمہ دار شخص ہیں، اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگے ریسٹ ہاوس میں پناہ لی اور پھر فرار ہوگئے۔
عطا تارڑ نے کہاپی ٹی آئی سے لوگ اکھٹے نہیں ہوئے،حکومتی موقف سچ ثابت ہوا ، تحریک انتشارکا مکروہ چہرہ قوم نے دیکھ لیا، پی ٹی آئی والوں نے کبھی سچ نہیں بولا، کبھی حکومت،کبھی فوج پراغوا کا الزام لگایا گیا، کھودا پہاڑنکلا چوہا،پاکستان کا امن وامان تباہ کرنے کی کوشش کی ہوئی، باقاعدہ مہم چلائی گئی گنڈا پور کو اغوا کیا گیا، جھوٹ سب کے سامنے ،تمام سازشی منصوبے بے نقاب ہوگئے،آئندہ بھی بے نقاب ہوں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا 9 مئی واقعات میں تمام ثبوت ریکارڈ پر موجود ہیں، عمر ایوب، شاندانہ گلزار، بیرسٹر سیف و دیگر کے بیانات کی قلعی کھل گئی ، تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے اغوا کے ڈرامے کی آڑ میں دنیا میں اداروں کوبدنام ،شنگھائی کانفرنس پراثراندازہونا چاہتے تھے، اسمبلی اجلاس لیٹ ہونے کی وجہ آپس میں مشاورت تھی،گنڈا پوربتائیں کونسے 12اضلاع کراس کرکے آئے ہیں،مارگلا ہل کی دوسری طرف سے ایک گھنٹے میں بندہ خیبرپختونخوا پہنچ جاتا ہے، علی امین گنڈا پورجھوٹ بول رہا ہے،چونگی نمبر26سے نکلا تب ہی پکڑلینا چاہیے تھا، گنڈا پورکے ڈی چوک پہنچنے کو ناکامی نہیں کہوں گا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا خودساختہ روپوش تھے، علی امین گنڈا پور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،پہلے بھی علی امین گنڈا پور 7گھنٹے روپوش رہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی ٹوئٹ میں کہاڈنڈاپور اسلام آباد سے کے پی کیسا پہنچا؟ ایک دن پہلے ہی طریقہ واردات بتا دیا تھا، تمام باتوں کی طرح میری یہ بات بھی ٹھیک نکلی، آگے جو کہوں گا وہ بھی سچ ہوگا،اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،گنڈاپور وقت سے پہلے اپنی اصلاح کرلیں۔
اچانک نمودار،جنگ جاری رہے گی،گنڈا پور،جھوٹ بے نقاب ،بتانا ہوگاڈرامہ کیوں رچایا؟:وزرا



















