امن و امان کی غیر یقینی صورتحال،غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر غزہ ملین مارچ ملتوی کر دیا ۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر غزہ ملین مارچ موخر کیا ،نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا،حافظ نعیم الرحمن میلوڈی مارکیٹ میں یکجہتی فلسطین کی بڑی تقریب سے خطاب کریں گے،تقریب میں پارٹی کارکنوں ،عام شہریوں کو بھی شرکت کی دعوت دےدی گئی۔