جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نہیں دی:پی ٹی آئی

پشاور :(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی نے کہا ہے جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نہیں دی،جعلی حکومت پروپیگنڈا کررہی ہے ۔

بیان کی وضاحت دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا میڈیا میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کررہا ہے، جعلی حکومت ایک ہفتے سے شنگھائی تعاون اجلاس کو پی ٹی آئی احتجاج سے جوڑ رہی ہے، جعلی حکومت نے جے شنکر کو خود دعوت دی ،جعلی حکومت جے شنکر کی شرکت کےلئے منتیں تر لے کررہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے حوالے سے بیرسٹر سیف کا بیان سیاق و سبا ق سے ہٹ کرلیا گیا،پی ٹی آئی کی بھارت پر پالیسی وہی ہے جو پاکستان کی ہے، بھارتی وزیر خارجہ کو کسی پارٹی یا تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دیں گے، ایک دن کا احتجاج دھرنا نہیں تھا جس طریقے سے شیلنگ کی گئی اور گولیاں چلائی گئیں، غیر جمہوری ہے، ڈی چوک کوئی ایسی مقدس جگہ تو نہیں جہاں کوئی قدم نہیں رکھ سکتا، صرف آزاد عدلیہ کےلئے نکلے تھے۔