نیویارک (نمائندہ خصوصی) نیوچیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے فاﺅنڈر اور سٹیٹ چپلن سید علمدار حسین شاہ کو نیویارک سٹیٹ اسمبلی کی رکن جینیفر راج کمار نے پبلک ریلیشن کوآرڈنیٹر نامزد کیا ہے۔ واضح رہے سید علمدار حسین شاہ سماجی کارکن اور سانجھا پنجاب کے فاﺅنڈر بھی ہیں۔ پاکستان اور امریکہ میں پاکستانی سمال بزنس کی ترقی میں اپنا اہم رول ادا کررہے ہیں۔ انکی نامزدگی پر پاکستانی امریکن اہم شخصیات نے انکو مبارکباد دی ہے۔
علمدار حسین شاہ نیویارک اسمبلی رکن کے پی آر او نامزد



















