داتو سری انور ابراہیم کی واپسی،تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا،شہبازشریف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم 3روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے،شہباز شریف، اسحاق ڈار ،جام کمال نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم ،وفد کو نور خان ایئر بیس سے الوداع کیا۔

وزیر اعظم نے کہا پاکستان ،ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، ملائیشیا کے وزیر اعظم سے تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا، ملائیشیا کے وزیر اعظم علامہ اقبال کے مداح ہیں جو پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے۔

شہبازشریف نے کہاداتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے اچھے الفاظ و نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پاک ملائیشیا بزنس فورم میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ پر مثبت پیش رفت ہوئی، پاکستان کی ملائیشیا سے تجارت کے فروغ سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،وزیر اعظم ملائیشیا کا دورہ پاک ملائیشیا تعلقات میں نئے باب کا آغاز ثابت ہوا،مفاہمتی یادداشتوں ،معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔