اسلام آباد، نئی دہلی: (بیورورپورٹ،مشرق نیوز)سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی،بھارت نے وزیر خارجہ جے شنکر کو ایس سی او سمٹ میںشرکت کےلئے پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا،سبرامنیم جے شنکر دورہ اسلام آباد میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے،9سال میں بھارت کی کسی اعلیٰ شخصیت کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
ترجمان بھارتی دفتر خارجہ رندھیر جیسوال نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاوزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کی قیادت میں وفد کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کےلئے پاکستان بھیجا جائے گا، دو طرفہ ملاقاتوں کی تفصیلات کچھ دنوں میں بتائی جائیں گی۔
،دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کیلئے اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق فوج آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سمٹ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی ،جوان 17 اکتوبر تک تعینات رہےں گے،پولیس سمیت دیگر ادارے فوج کی معاونت کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان آئینگے،اسلام آباد میں فوج تعینات



















