حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیلی فوج پسپا، بکتربند چھوڑ کر بھاگ نکلی

بیروت،صنعا:(مشرق نیوز)حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیلی فوج پسپا، بکتربند چھوڑ کر بھاگ نکلی،عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ سے چھڑپوں کے بعد سرحدی علاقے کفر کلہ سے پسپا ہونےوالی اسرائیلی فوج بدحواسی میں بکتر بند گاڑی بھی چھوڑ گئی،جنگجوﺅں نے صہیونی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

لبنانی حکام نے خدشہ ظاہر کیا چھوڑی گئی بکتر بندی گاڑی اسرائیلی فوج کا جال ہوسکتا ہے، گاڑی میں بارود بھرا ہوسکتا جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے تل ابیب پر ڈرون برسادئیے، شیلٹرز کی طرف بھاگنے سے متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے، تل ابیب میں 4 زور دار دھماکے بھی سنے گئے،حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے تل ابیب کو 5 ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کی کامیاب کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہااہم ہدف کو متعدد ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا،ڈرون بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے ہدف تک پہنچے اور دشمن گرا نہیں سکا،کارروائیاںغزہ،لبنان میں حملے بند ہونے تک جاری رہیں گی۔