اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس کسی کو بنچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا آرٹیکل 63اے پر نظرثانی درخواست 3 روز زائد المیعاد ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،فاروق ایچ نائیک نے زائد المیعاد ہونے کی مخالفت نہیں کی ،علی ظفر کی جانب سے نظرثانی درخواست زائد المیعاد ہونے پرمخالفت کی گئی،واضح ہے فیصلے کی وجوہات کے بغیر نظرثانی نہیں مانگی جا سکتی کیونکہ تفصیلی فیصلہ جاری ہونے پر ہی غلطی کی وجوہات سامنے آسکتی ہیں لیکن 63 اے کی نظرثانی 3 ماہ اور 21 دن تفصیلی فیصلہ جاری ہونے سے پہلے دائر کی گئی۔
سپریم کور ٹ کے حکم نامے میں کہا گیابانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کو متعدد متفرق درخواستوں پر دلائل کی اجازت دی گئی، علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ملاقات کےلئے عدالتی ہدایات جاری کی گئیں،سپریم کورٹ بار کی درخواست پر 19 مارچ کو سیاسی جماعتوں ،متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے، عدالتی آرڈر کے بعد صدر عارف علوی نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا، صدارتی ریفرنس اور 184 کی درخواستیں یکجا کر کے سنی گئیں، سابق چیف جسٹس نے 24 مارچ کو سماعت کےلئے 5 رکنی بنچ تشکیل دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا14 اپریل کو بانی پی ٹی آئی نے بابر اعوان کے ذریعے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی، بابر اعوان نے نشاندہی نہیں کی 11 سال سے زیر التوا بھٹو ریفرنس پر پہلے سماعت کی جائے، بابر اعوان بھٹو ریفرنس کیس میں بھی وکیل تھے،صدر وفاق کے اتحاد کی علامت ،عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، آئین یا قانون میں صدارتی ریفرنس میں تمام شہریوں کو نوٹس جاری کرنا ضروری نہیں ، عمران خان کے وکیل کے اعتراضات قابل جواز نہیں، نظرثانی درخواست آوٹ آف ٹرن مقرر ہونے کا جواز درست نہیں اس لیے مسترد کیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہابنچ کی تشکیل پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے اعتراض اٹھایا، چیف جسٹس نے اپنے جوابی خط میں وضاحت کی حالانکہ چیف جسٹس قانونی طور پر وضاحت دینے کے پابند نہیں، جسٹس منیب اختر نے بنچ میں شامل ہونے پر اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کیا، جسٹس منصور علی شاہ نے بھی بنچ میں شامل ہونے سے انکار کیا، جسٹس منصور کے انکار کے بعد جسٹس نعیم اختر افغان کو شامل کیا گیا ، بنچ کی دوبارہ تشکیل پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق ہے، سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی یا چیف جسٹس کسی کو بنچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے، اعتراض مسترد کیا جاتا ہے،حکمنامے میں مزید کہا گیا بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے صدارتی آرڈیننس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا، چیلنج کرنے کےساتھ علی ظفر نے آرڈیننس کے تحت عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ ،ٹراسکرپٹ تیار کرنے کا بھی کہا۔
چیف جسٹس کسی کو بنچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ



















