2ہفتوں میں آئینی ترمیم پرمعاملات واضح ہوجائینگے،عرفان صدیقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر کی فضل الرحمن سے ملاقات،نوازشریف کا پیغام پہنچایا،سینیٹر عرفان صدیقی ملاقات کیلئے جے یو آئی سربراہ فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے،سیاسی صورتحال اور آئینی ترامیم پر مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق لیگی سینیٹر نے پارٹی قائد نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا2ہفتوں میں آئینی ترمیم پرمعاملات واضح ہوجائیں گے، فضل الرحمن کا موقف ہے آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں، مولانا چاہتے ہیں آئینی ترمیم میں کوئی ایسی چیز نہ ہو جو آئین سے متصادم ہو،نہیں چاہیں گے فضل الرحمن کے بغیر آئینی ترمیم ہو، مولانا پی ٹی آئی والوں کو مطمئن کر لیتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

لیگی سینیٹر نے کہافضل الرحمن سے ملاقات غیر سیاسی تھی،امیر بننے کی مبارکباد دینے آیا ،63 اے کہتا ہے کوئی پارٹی ہدایت پر ووٹ نہ دے تو ڈی سیٹ ہوگا یہ نہیں ہوتا ووٹ گنا نہیں جائے گا، 63 اے کو اصل شکل میں لانا ہے،عدلیہ غلطی کی اصلاح کرنے جا رہی ہے، عدلیہ فیصلہ کرتی ہے تو آئین اصل شکل میں آئے گا، 12 جولائی کا فیصلہ آئین و قانون کےخلاف ہے،بھٹو شہید کو کہاں سے زندہ کریں؟ اگر غلطیاں کرینگے تو 10 سال بعد بھگتیں گے۔

عرفان صدیقی نے کہا کوئی بھی وجہ ہو آئین کی ترمیم کو نہیں چھو سکتے، 18 ویں ترمیم لاکر ہمارا گلا دبوچا اور کہا گیا 19 ویں ترمیم کرو اگر ججوں نے اپنا انتخاب خود کرنا ہے تو ایسے تو نہیں ہوسکتا،آئینی ترمیم تب ہو گی جب دو تہائی اکثریت ہو گی، کسی آئینی ترمیم کا قاضی فائز یا جسٹس منصور علی شاہ سے تعلق نہیں،پی ٹی آئی نے سیاست میں ہمیشہ فساد برپا کیا، ایس سی او کا اجلاس ہو جانے دیں پھر آپ احتجاج کرلیں۔