میانوالی،فیصل آباد،بہاولپور:(بیورورپورٹ)دہشتگردی خطرات ،پنجاب حکومت نے میانوالی کے بعد فیصل آباد اور بہاولپور میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق دہشتگردی خطرات کے پیش نظر کیا گیا، ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی،ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ، رینجرز کی 2 کمپنیاں کل تک تعینات ہوں گی۔
وزارت داخلہ نے کہاامن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کےلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کےلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی آگاہی کےلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کردی۔
میانوالی کے بعد فیصل آباد ،بہاولپور میں بھی دفعہ 144 نافذ



















