اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ گئے تھے، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کو فوری طور پر رکنا چاہیے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سیشن سے خطاب کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت و مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا



















