پاراچنار میں قتل عام کیخلاف جنرل اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
نیویارک:(بیورورپورٹ)پاراچنار میں قتل عام کیخلاف وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ امریکہ پر جنرل اسمبلی کے باہر ا حتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے نسل کشی بند کرو کے پلے کارڈ ز بھی اٹھا رکھے تھے۔
ابرار،جعفر،طارق حسین نے کہا پارا چنار میں عوامی جان ومال کوئی تحفظ نہیں،دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے،سکیورٹی ادارے صورتحال پر قابوپانے میں مکمل ناکام ہوگئے،حکومت سے کوئی امید نہیں،اقوام متحدہ پارا چنار میں کشیدہ صورتحال کانوٹس لے۔



















