امریکہ میں وزیراعظم کی کمیونٹی سے ملاقات نہ ہونا سفارتی نااہلی ،کمیونٹی سراپا احتجاج
نیویارک:(خواجہ فاروق)دورہ امریکہ میں وزیراعظم کی اہم مصروفیات ترک،کمیونٹی سے ملاقات ،ڈنر منسوخ ہونا سفارتکاروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان اور نااہلی کاایک اور واضح ثبوت ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد کچھ اہم مصروفیات ترک کرنا پڑیں،امریکی میڈیا کےساتھ انٹرویو اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات ،ڈنر کاطے شدہ پروگرام منسوخ کرنا پڑا،منظوری نہ ہونے پرکمیونٹی سے ملاقات ممکن نہ ہو سکی، وزیر اعظم خطاب کے بعد ہوٹل پہنچے اور فوری طور پر برطانیہ کیلئے اڑان بھری۔
کمیونٹی نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے ذمہ دار اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم،قونصل جنرل نیویارک عامر خان اتوزئی کو ٹھہرادیا،کمیونٹی نے کہا شیڈول پر عمل کرانا سفارتکاروں کی ذمہ داری ہے مگر جان بوجھ کر وزیراعظم کو کمیونٹی سے دور رکھاگیا،مقصددورہ متنازع بنانا اور اپنے خلاف ہونےوالی شکایات کودبانا تھا،اوورسیز مسائل حل نہ ہونے کے باعث پریشان ہیں،نااہل سفارتکاروں کے اقدام سے حکومت کیخلاف نفرت مزید بڑھ گئی،معاملے پر تحقیقات کرکے فوری ایکشن لیاجائے،امریکہ میں محب وطن سفارتکاروں کی تعیناتی ناگزیر ہے۔



















