راولپنڈی:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افرادہلاک،8زخمی ہوگئے،ماڑی پٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاماڑی پٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا،3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے۔
ترجمان نے کہا ہیلی کاپٹر کو حادثہ شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا،سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا،اعلامیے میں کہا گیازخمی ہونےوالے افراد کو سی ایم ایچ تھل منتقل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ پیدا ہوا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
دریں اثنا سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق کریش لینڈنگ کرنےوالے ماڑی گیس کمپنی ہیلی کاپٹرحادثے کی تحقیقات بیورو آف سیفٹی انویسٹی گیشن (بی اے ایس آئی)کرے گا،انجن میں خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران ٹیل روٹر زمین سے ٹکرایا،پاک فوج کی مدد سے سر چ اینڈ ریسکیو آپریشن پشاور سے شروع کیا گیا،ماڑی گیس کمپنی روسی ساختہ ہیلی کاپٹر تیل و گیس کی دریافت کیلئے ددور افتادہ علاقوں تک پہنچنے کےلئے استعمال کررہی تھی، ہیلی کاپٹر کوپرنسلی جیٹ کمپنی نے روسی کمپنی (پی اے این ایچ) ہیلی کاپٹرزسے ویٹ لیز پر لیا تھا۔
شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 ہلاک



















