سفراقافلے پر حملہ، ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات فارغ


پشاور:(بیورورپورٹ)غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر ہونے والے کے بعد ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق ڈی آئی جی علی گنڈاپور اور ڈی پی او زاہد کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

دریں اثنا حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی،ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کی گئی، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور سپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں،کمیٹی واقعہ کی مختلف پہلووں سے تحقیقات کرکے 7 روز میں تفصیلی رپورٹ تیار کر کے صوبائی حکومت کو ارسال کرے گی۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قافلے میں شامل 12غیرملکی سفیروں کو خطوط ارسال کر دیئے،،گورنر نے خطوط میں کہاغیر ملکی سفیروں کو بہت جلد گورنر ہاﺅس پشاور مدعو کر کے صوبے کا پرامن چہرہ دکھائیں گے، خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ،محبت کرنیوالے لوگ ہیں، صوبے میں قیام امن یقینی بنانے کےساتھ مالم جبہ واقعہ کے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔