نیویارک: (خواجہ فاروق)وزیراعظم شہبازشریف نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنانے کےلئے تنازع حل کرنے کی ضرورت ہے ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کےلئے اپنا اثرو رسوخ کا استعمال کرے، فلسطینیوں کےخلاف اسرائیل کی نسل کشی مہم قابل مذمت ہے ،فوری غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیل کا احتساب کیا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کےساتھ ملاقات میں کیا۔
شہبازشریف نے خودمختار ریاست فلسطین جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو کے قیام کےلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اوراسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر ،دنیا بھر میں مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،دونوں رہنماوں نے علاقائی و عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی ،سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیااور غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی و کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعظم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کےلئے ترکیہ کی مضبوط و مستقل حمایت کو سراہا،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستانی معیشت میں استحکام آیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ترکیہ کے صدر نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین موثرانداز میں پیش کیا ،پورے ہال میں موجود لوگوں کے دلوں کو چھولیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات ہیں،ترک صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم نے کہاحکومت ، تمام اداروں کی اجتماعی کاوشوں سے معاشی چیلنجز پر قابو پایا،آئی ایم ایف کی تمام کڑی شرائط پوری کر دیں، کچھ کا تعلق چین سے تھا،چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے تعاون کے بغیر سب ممکن بنا،دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، چینی حکومت نے ماضی کی طرح دوبارہ پاکستان کا ہاتھ مضبوط کیا،معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے ۔
علاوہ ازیںوزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ،وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ ،دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
مزید برآںوزیر اعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس سے ملاقات ہوئی ،ملاقات کے دوران پروفیسر یونس نے وزیراعظم شہباز شریف کو تصویری کتاب آرٹ آف ٹرم تحفے میں دی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















