کوئٹہ:(بیورورپورٹ)دہشتگرد بلیک میل کرکے بلوچ خواتین کو ورغلاتے ہیں، چشم دید گواہ ہوں، تربت سے گرفتار خودکش بمبار عدیلہ بلوچ نے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کردئیے۔
عدیلہ بلوچ نے کہا میں کوالیفائیڈ نرس ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا پراجیکٹ چلا رہی ہوں، میرا کام لوگوں کی مدد کرکے زندگیاں بچانا ہے،بدقسمتی ہے ایسے عناصر کےساتھ رہی جنہوں نے مجھے درست راستے سے بھٹکایا،ایسے بہکایا گیا خود کش حملہ کرنے کےلئے تیار ہو گئی،میری برین واشنگ کی گئی،سوچا بھی نہیں میرے خودکش حملہ کرنے سے کتنے معصوم و بےگناہ لوگوں کی جان چلی جائے گی، مجھے دہشتگردوں کی جانب سے نئی و خوشگوار زندگی کے سبز باغ دکھائے گئے۔
گرفتار خاتون نے کہاگھر والوں کو بتائے بغیر دہشتگردوں کے پاس پہاڑوں میں چلی گئی ،جا کر احساس ہوا یہاں مشکلات و سخت زندگی کے سوا کچھ بھی نہیں ، میرے علاوہ اور بھی بہکائے ہوئے بلوچ نوجوان موجود تھے،دہشتگردوں کی جانب سے تاثر دینا بلوچ خواتین مرضی سے خود کش حملہ کرتی ہیں سراسر جھوٹ ہے، عدیلہ بلوچ نے کہا بلوچ نوجوانوں کےلئے پیغام ہے میری جیسی غلطی نہ کریں، اپنے آپ کو خود کش حملے میں استعمال کرکے مارنا حرام راستہ ہے،بلوچستان حکومت نے مجھے بچا لیا۔
خاتون کے والد نے کہابیٹی کے لاپتہ ہونے پر حکومت بلوچستان سے رابطہ کیا، بروقت کارروائی کر کے واپس لایاگیا،لاپتہ افراد کے والدین حکومت کے پاس جائیں ،لواحقین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں۔
بلوچستان کی رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہاریاست ، حکومت نے ماں ہونے کا ثبوت دیا،عدیلہ ،فیملی کو قبول کرلیا،بلوچستان کو نقصان پہنچنے والی لڑائی بند کریں،پہاڑوں پر جانےوالے واپسی کاراستہ اختیار کریں،حکومت ہر ممکن مدد کرے گی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















