پشاور:(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے افغانستان کےساتھ مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کردی۔
امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاافغانستان کےساتھ بات چیت کیلئے اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں،امریکہ نے قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کوپروموٹ کیا،طالبان کو چاہیے اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں اور بدامنی کی فضا کو روکیں، فوجی آپریشنز مسئلے کا حل نہیں، پاکستانی حکومت افغانستان کیساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے ، مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے، بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں،مذاکرات کےلئے اپنی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں۔
جماعت اسلامی نے کہابندوقوں سے پوری قوم کوہینڈل نہیں کیا جاسکتا، کرپشن صرف سویلین نہیں سب کرتے ہیں، قبائلی علاقوں کو تعلیم، صحت ،روزگار فراہم کیاجائے،آرمی چیف کی ذمہ داری ہے فوج میں کرپشن کرنےوالوں کا نوٹس لیں، جنرل فیض حمید اور ایف سی کے صوبیداروں کی جانب سے کی جانے والی کرپشن کو بھی دیکھنا چاہیے، توقع ہے آرمی چیف معاملے کو دیکھیں گے،ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں چلایا جائے تومسائل ہو جائیں گے، قبائل کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومتی سطح پر جرگے قائم ہونے چاہئیں۔
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم



















