بیروت، تل ابیب، نیویارک: (مشرق نیوز+ بیورو رپورٹ) حزب اللہ کا تگڑا جوابی وار، اسرائیل پر بڑا حملہ، فوجی تنصیبات پر راکٹوں کی بارش، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی تنظیم نے اسرائیلی سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف ،ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس کو نشانہ بنایا، 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بج اٹھے، اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا،کشیدہ حالات کے پیش نظر اسرائیل نے شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پرپابندی ،سکولز بند کردیئے گئے۔حزب اللہ نے اسرائیل میں حملوں سے تباہ ہونیوالی عمارتوں کی تصاویر بھی جاری کردیں۔
ادھر امریکہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل ہونے سے بچانا ہوگا، سلامتی کونسل ویٹو پاور کی وجہ سے مفلوج ہے،غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا دنیاکو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے ،لبنان، اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا، غزہ جنگ طویل ہوگئی ، بدترین تباہی کےساتھ شہری تکلیف میں ہیں، غزہ کے لوگوں کی زیادہ مددنہ کرنے پر افسردہ ہیں۔
حزب اللہ کاجوابی وار،اسرائیل پر بڑا حملہ،راکٹوں کی بارش،متعدد عمارتوں کو نقصان



















