ایران میں قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتکار کی طلبی، معافی مانگ لی

تہران:(مشرق نیوز)ایران میں قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتکار کی طلبی، سخت احتجاج پر معافی مانگ لی۔

ایران نے قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتخانے کے قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا اور کہا افغان مندوب کا رویہ سفارتی رواج کے خلاف تھا، ممالک کے قومی ترانے کا احترام کرنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ رویہ ہے،ایرانی احتجاج پر افغان مندوب نے معافی مانگی اور کہا موسیقی پر پابندی کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، ایران کےساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔