اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے اوزون تہہ کے تحفظ کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان نے عالمی برادری کے اوزون تہہ کے بچاﺅ کیلئے بین الاقوامی اقدامات میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہابدقسمتی سے اوزون تہہ کو انسانی سرگرمیوں نے شدید متاثر کیا اور شگاف کا باعث بنی،شگاف نے انسانوں سمیت کرہ ارض پر موجود ہر جاندار کو خطرے سے دوچار کر دیا تاہم اقوام متحدہ کے تحت ویانا کنونشن اور مونٹریال پروٹوکول کے ذریعے عالمی کوششوں کے نتیجے میں اوزون تہہ میں شگاف کو کافی حد تک کم کرنے میں کامیابی حوصلہ افزا امر ہے۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان نے2009 تک اوزون تہہ کو متاثر کرنےوالے کیمیائی مادوں کی پہلی قسم کو مرحلہ وار ختم کر دیااور جنوری 2020 تک ایچ سی ایف سی میں 50 فیصد کمی کا ہدف حاصل کر لیا،2025 تک اپنی متعدد صنعتوں کو اوزون دوست ٹیکنالوجیز پر منتقل کرکے 67.5 فیصد کمی کے ہدف کو پورا کرنے کے راہ پر تیزی سے گامزن ہیں، آئیں رواں سال کے موضوع ” مونٹریال پروٹوکول،ایڈوانسنگ کلائمیٹ ایکشنز“کے تحت آئندہ نسلوں کیلئے کرہ ارض کی حفاظت کیلئے متحدہ کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم کریں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















