ماڈرن سبزی و فروٹ منڈی منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کیاجائے،مریم نواز

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب ترقی کی راہ پر، صوبے میں ملک کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ کا پراجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ جلد لاہور میں ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کاسنگ بنیاد رکھیں گی،مریم نواز نے ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجی ٹیبل و فروٹ مارکیٹ کو ایشیا کی بہترین منڈی بنانے اور شاندار ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ پراجیکٹ کو 18ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دےدیا، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے باہمی ایم او یو پر دستخط کے بعد منڈی کے قیام کےلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔

پاکستان کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ300ایکٹر پر بنے گی، ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں انفراسٹرکچر عالمی معیار کا ہوگا، ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ زوم بنایا جائے گا، کالا خطائی کی ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ حب بنایا جائےگا۔

ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو مختلف راستوں سے آمدورفت کےلئے ہر طرف سے رسائی حاصل ہوگی، ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں جی ٹی روڈگوجرانوالہ اور لاہور سیالکوٹ موٹروے سے ٹرک، گاڑیاں براہ راست آ جا سکیں گی، مزدوروں ،ٹھیلے والوں کی آسانی کےلئے میٹرو بس اورسپیڈو بس روٹ کالا خطائی سبزی منڈی تک چلائی جائے گی، مارکیٹ میں شارٹ ہونےوالی سبزیاں خصوصا ٹماٹر اورپیاز کےلئے کولڈ سٹوریج بھی بنائے جائیں گے ، ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں عوام کوسبزیاں ،پھل ہر وقت سستے داموں دستیاب ہوں گے،مر یم نوا ز نے کہا عوام کو مہنگائی سے نجا ت دلانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔

دریں اثنا عالمی یوم جمہوریت پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاجمہوریت محض طرز حکومت نہیں بلکہ عوام کی طاقت، حقوق ،خدمت کا نظریہ ہے،جمہوریت کے تحفظ کیلئے نواز شریف سمیت تمام جمہور پسند رہنماوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،ن لیگ نے ہی جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،ملکی ترقی و عوام کی خوشحالی کےلئے جمہوریت ناگزیر ہے،معاشی و سیاسی استحکام صرف توانا جمہوریت ہی لا سکتی ہے ،جمہوریت عوام کو اپنے نمائندوں کے ذریعے خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیتی ہے،جمہوریت کانظام ہی آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے۔