کچلاک ،پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،2 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ،اسلام آباد(بیورورپورٹ)کچلاک میںپولیس موبائل کے قریب دھماکے سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ،وین کو بھی شدید نقصان پہنچا، پولیس تھانے کا عملہ معمول کے مطابق گشت کر رہا تھا،دھماکے کانشانہ بن گیا،سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کو جلد از جلد قرار واقعی سزائیں دینگے، پوری قوم دہشتگردی کےخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی،قوم کی حمایت سے آخری دہشتگرد و سہولت کار کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔