واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کے سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریز کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جارج ڈبلیوبش اورنہ ہی ان کی اہلیہ ظاہرکریں گے کہ نومبر میں کس کو ووٹ دینا ہے۔بش دورکے نائب صدرڈک چینی نےگزشتہ ہفتےکاملا ہیرس کی حمایت کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی تھی۔ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کیلئے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ ہونی ہے جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جب کہ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔
سابق امریکی صدر جارج بش کا ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریز



















