صدر مملکت نے بل پر دستخط کردئیے،پرامن اجتماع و امن عامہ قانون نافذ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پرامن اجتماع و امن عامہ قانون نافذ،صدر مملکت نے بل پر دستخط کردئیے،دستخط کے بعد سمری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کو خط بھی ارسال کر دیا۔

بل کے تحت اسلام آباد میں بغیراجازت جلسے یا اجتماع پر 3سال کی قید ہوگی اور دوسری بار غیرقانونی جلسے یا اجتماع پر10 برس کی سزا ہوگی،جلسے کی مختص جگہ موضع سنگجانی یا کوئی اور حکومت کا مختص کردہ علاقہ ہوگا،ڈپٹی کمشنر اجازت دیں گے نہیں ملتی تو چیف کمشنر سے اپیل کی جاسکے گی ۔