لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پریزنز فاو¿نڈیشن کے ذریعے شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کی تعلیم کیلئے سکالرشپ کی مد میں 101 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال اور ڈائریکٹر پنجاب پریزنز فاو¿نڈیشن کاشف رانا بھی موجود تھے۔اس سے قبل بھی پنجاب پریزنز فاو¿نڈیشن کے ذریعے 1431 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کی تعلیم کیلئے سکالرشپ کی مد میں 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔مزید برآں پنجاب پریزنز فاو¿نڈیشن کی آئندہ میٹنگ میں 139 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کو گرانٹ دینے کے حوالے سے کیسوں کو زیر غور لایا جائیگا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب ، پنجاب پریزنز فاو¿نڈیشن کے ذریعے حاضر سروس ملازمین کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھی شب و روز کوشاں ہے۔چیک کے حصول پر ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
حاضر سروس ،ریٹائر ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں: آئی جی جیل خانہ جات



















