پہلے سانحہ9مئی پر معافی پھر مذاکرات،ن لیگ کاعمران خان کو دوٹو ک پیغام

لاہور:( اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے 9مئی واقعات پر قوم اور ریاستی اداروں سے معافی مانگنے تک عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ،پی ٹی آئی نے اپنے لئے جگہ پیدا کرنی ہے تو دہشتگردی ،انتہا پسندی اور ملک دشمن سیاست سے یوٹرن لےکر قوم سے معافی مانگنا پڑے گی ،پی ٹی آئی نے امریکی کانگریس سے قراردادبھارتی لابی کی مدد سے منظور کرائی،دشمن کےساتھ ملکر ملک کو عالمی فورمز پر نشانہ بنانے والے لوگوں کےساتھ کس طرح بات چیت ہوسکتی ہے؟۔

اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا اداروں اور قوم سے معافی مانگنے کے بعد پی ٹی آئی کےلئے کہیں جگہ بنے گی، تحریک انصاف نے وہ کیا جس کی جرات دہشتگردوں میں بھی نہیں،2018 میں ہنستا بستا پاکستان ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، ترقی کرتے ملک کا بیڑہ غرق کیا گیا، دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے اب یہ چیخیں مار رہے ہیں، بے گناہی ثابت کرنی اوررسیدیں دکھانا ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہابانی پی ٹی آئی کو جیل میں فائیو سٹار ہوٹل جیسی سہولیات میسر ہیں ،پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں، مجھے گولی لگی، بازو ہمیشہ کیلئے ٹیڑھا ہوگیا، اہلخانہ سے ملنے نہیں دیاجاتا تھامگر چیخیں نہیں ماریں،عمران خان این آر او کیلئے امریکی کانگریس کے پاو¿ں پکڑ رہے ہیں، موجودہ صورتحال چورمچائے شور کے مترادف ہے،این آراو کسی صورت نہیں ملے گا۔

احسن اقبال نے کہاتوانائی بحران ورثے میں ملا، تمام بحرانوں کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے، بچے بچے کو معلوم ہے 2017-18میں ہنستا بستا پاکستان اناڑی ،نا تجربہ کار ،انا پرست ،ضدی نے اپنی نا تجربہ کاری سے اجاڑا،پاکستان کو غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا ہے، دشمن پاکستان کو مشکلات میں دھکیلنا ،انتشار، خلفشار اور دہشتگردی سے کمزور کر رہے ہیں،وزیراعظم دیگر سیاسی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو ہدایت کی اپنے اپنے اخراجات کی باریکی کےساتھ پڑتال کریں اور جہاں پر بچت کی گنجائش ہے ممکن بناکرعوام کو ریلیف دینے کےلئے استعمال کریں

وفاقی وزیر نے کہاپنجاب میں اسمبلی سے قانون سازی کر اکے بلدیاتی انتخابات کےلئے پیشرفت کی جائے گی ، نواز شریف نے ہدایت کی ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے جو عوام کو دہلیز پر ڈلیور کر سکے، آنے والے دنوں میں پارٹی کو منظم کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

احسن اقبال نے کہاحکومت نے اصلاحات کا ایجنڈا اپنایا ،سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ہے ، مہنگائی ساڑھے 11فیصد تک گر چکی ، عمران خان کے دور میں ملک کو قرضوں کے راکٹ پر چڑھا یا،خمیازہ بھگت رہے ہیں ، تمام وسائل قرضوں ،سود کی ادائیگی میں چلے جاتے ہیں،صوررتحال سے نکلنے کےلئے اصلاحات کر رہے ہیں ،قرضوں کا بوجھ کم ہو رہاہے ، مہنگائی کی شرح کم ہونا شرو ع ہو گئی ،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز پاکستان کی پوزیشن کو اپ گریڈ کر رہی ہیں، ملک بحالی کی طرف چل پڑاامن، استحکام اور پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے تاکہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو سکے ۔