عمران کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں مظاہرے

لندن:(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں مظاہرے،احتجاجی پٹیشن کاانبار لگ گیا۔

ڈیلی میل کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کو عمران خان کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کیخلاف غم و غصے سے بھری ای میلز اور احتجاجی پٹیشن موصول ہورہی ہےں،ای میلز میں بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کےلئے نامناسب ترین امیدوار قرار دیا گیا۔

پٹیشنز میں مو¿قف اختیار کیا گیا کرپشن کیسز میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے بڑے تعلیمی ادارے کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں۔

برطانوی اخبار نے سابق وزیراعظم کو ڈس گریس کا خطاب دیتے ہوئے کہابانی پی ٹی آئی نے کئی مواقعوں پر طالبان کی حمایت ،شدت پسند ایجنڈے کا پرچار کیا ، عمران خان دہشتگردوں کا حامی ہے قومی اسمبلی سے خطاب میں اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا ،نجی زندگی پر بھی کئی داغ موجود ہیں،آکسفورڈ یونیورسٹی کی قابل قدر تاریخ ہے، عمران خان کا چانسلر کا الیکشن لڑنا داغدار کر دے گا،الیکشن سے باہر کیاجائے۔