حزب اللہ کابھرپو رجواب،سینکڑوں راکٹوں،ڈرونز کی بارش،اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ

بیروت،تل ابیب،نیویارک:(مشرق نیوز،بیورورپروٹ)حزب اللہ کابھرپو رجواب،سینکڑوں راکٹوں،ڈرونز کی بارش،اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے سینئر کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کےلئے اسرائیل کے مشرقی علاقے میںسینکڑوں راکٹ،دھماکہ خیز ڈرونز برسادئیے۔

اسرائیل میں 2 روز کےلئے ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ تل ابیب آنے اور جانےوالی بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے کے بعد بحال کردیا۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا اسرائیلی فوجی تنصیبات اور دفاعی نظام آئرن ڈوم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ،شہید کمانڈر کے بدلے میں محض ابتدا ہے،دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا حملوں کے جواب میں ائیر فورس کے 100 جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے راکٹس کو اڑنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔